نئی دہلی( نیوز ڈیسک)امریکہ نے ممنوع دواؤں کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتیوں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کے مطابق بھارتی کاروباری ایگزیکٹیوز اور کارپوریٹ شخصیات ممنوع دوائیں بنانے والے کیمیکل کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں امریکی سفارت خانے ،نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ بھارتی کاروباری ایگزیکٹیوز اور کارپوریٹ رہنماؤں کے ویزے منسوخ یا مسترد کیے ہیں۔ نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کے مطابق یہ افراد ممنوع دوائیں بنانے والے کیمیکل کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سفارت خانے نے ویزہ منسوخ یا مسترد ہونے والے افراد کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں۔