• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارح کیخلاف پاک سعودیہ ایک ہی صف میں ہیں‘ شہزادہ خالد

ریاض (شاہدنعیم) سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں کھڑے ہیں، ہمیشہ اور ابد تک۔شہزادہ خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پر بیان اردو زبان میں جاری کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک۔ سعودی حکام اس معاہدے کو ایک ایسا جامع دفاع معاہدہ قرار دے رہے ہیں جس میں تمام فوجی شعبے شامل ہوں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید