• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجوزہ بجٹ کے خلاف فرانس بھر میں ہڑتال اور احتجاج ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

پیرس(رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) مجوزہ سرکاری بجٹ پر عدماعتماد کے باعث فرانس بھر میں ہڑتال اور بھر پور احتجاج کیا -فرانس بھر میں عوامی ملازمین، اساتذہ، ٹرانسپورٹ ورکرز اور ہسپتال کے عملے نے بجٹ کٹوتیوں، پنشن اور تنخواہوں میں کمی کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی ہے۔ ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے، اور حکومت مطالبات تسلیم کرنے پر دباؤ میں ہیں۔ نیا وزیراعظم، سیاسی بحران اور عوامی ناراضی صدر ایمانوئل میکْرون نے ضمنی حکومت میں سیبسٹیان لیکورنو کو نیا وزیراعظم مقرر کیا ہے۔ بیوروکریسی اور اپوزیشن جماعتیں ان کے بجٹ منصوبوں سے مایوسی کا اظہار کر رہی ہیں، اور حکومت کو عوامی ناراضگی کا سامنا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید