• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگولیا میں 10 کروڑ 80 لاکھ سال پرانا گنبد نما سر والا ڈائنوسار دریافت

کراچی ( نیوز ڈیسک)منگولیا میں 10 کروڑ 80 لاکھ سال پرانا گنبد نما سر والا ڈائنوسار دریافت ہوگیا، سب سے بہترین اورمکمل فوسل نے ڈائنوسار کی جسمانی ساخت اور ارتقائی عمل کو مزید واضح کردیا ۔ نام زواسیفیل رِنپوچے، کھوپڑی پر گنبد اور نوکیلے ابھار سماجی و تولیدی مقاصد کیلئےاستعمال ہوتے تھے۔منگولیا کے صحرائے گوبی کی ایک چٹان سے جھانکتے ہوئے ایک فوسل دریافت ہوا ہے جو پیکی سفیلو سور نامی ڈائنوسار کے خاندان کا سب سے قدیم اور سب سے مکمل نمونہ ہے۔ یہ دو ٹانگوں پر چلنے والا پودے کھانے والا ڈائنوسار اپنی ہڈی کے بنے گنبد نما کھوپڑی کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ یہ ایک نئی نوع ہے جسے زواسیفیل رِنپوچے (Zavacephale rinpoche) کا نام دیا گیا ہے اور یہ تقریباً 10 کروڑ 80 لاکھ سال پہلے کریٹیشیس دور میں پایا جاتا تھا۔
دنیا بھر سے سے مزید