کابل(اے ایف پی) طالبان کی فحاشی کیخلاف مہم، فائبر آپٹک انٹر نیٹ بند، کاروباری طبقہ پریشان،افغانستان کی طالبان حکومت کا فحاشی کیخلاف مہم کے نام پر انٹر نیٹ تک رسائی پر کریک ڈاؤن،بلخ صوبہ کے طالبان ترجمان کے مطابق متبادل ذرائع فراہم کیے جائیں گے۔اے ایف پی کے مطابق طالبان نے انٹرنیٹ تک رسائی پر کریک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے کئی صوبوں میں فائبر آپٹک کنکشن منقطع کر دیے، جسے حکام نے "فحاشی کے خلاف مہم" قرار دیا ہے۔