وینکوور( جنگ نیوز ) بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد خالصتان کش حامی تنظیم سکھ فار جسٹس نےآج کینیڈا کے شہروینکوور میں انڈین قونصل خانے کا محاصرہ کرنے کی دھمکی دیدی ۔تنظیم نے حال ہی میں تعینات انڈین ہائی کمشنر دنیش پٹنائیک کا پوسٹر بھی جاری کیا ہے جس میں ان چہرے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق امریکہ میں قائم خالصتان کے حامی گروپ سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے )نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج جمعرات کو قونصل خانے کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔ایس ایف جے نے انڈین نژاد کینیڈینز سے بھی کہا ہے کہ وہ قونصل خانے کا دورہ ملتوی کر دیں۔تنظیم نے حال ہی میں تعینات ہونے والے انڈین ہائی کمشنر دنیش پٹنائیک کا بھی پوسٹر جاری کیا ہے جس میں ان چہرے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔