سری نگر ( جنگ نیوز)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے معروف آزادی پسند رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کی تدفین اندھیرے میں ہی کرادی، بھارتی قابض انتظامیہ نے غمزدہ لواحقین کو مجبور کیا کہ وہ ان کی گزشتہ روز ہی رات کے اندھیرے میں تدفین کریں۔ انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق اور دیگر کو مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا۔ پروفیسر بٹ بدھ کی شام سوپور کے علاقے بٹنگو میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے تھے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کو جنازے میں شرکت کیلئے سوپور جانے کی اجازت نہیں دی۔