لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ فلاحی اداروں کا سیلاب سے متاثرہ علاقوںمیں اقدامات قابل ستائش ہیں۔ پنجاب کے تمام ادارے اور مشینری سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی میں مصروف عمل ہیں۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم پہنچائی جائیں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں روٹری انٹرنیشنل کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے روٹری انٹرنیشنل سرگودھا کے صدر مختار مرزا کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ۔