لاہور(خبرنگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا قاضی احسان احمد، مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم،مولانا سمیع اللہ، مولانا محمداویس نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام ؓنے جام شہادت نوش کیا ہے،جن میں سات سو صحابہ کرام قرآن حافظ تھے اورستربدری صحابہ بھی ان شہداء ختم نبوت میں شامل تھے۔