لاہور (نیوزرپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر اور سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے اہم اعلان کیا ہے کہ حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے طلباء کی فیسیں معاف اور مؤخر کر دی جائیں گی تاکہ وہ مالی مشکلات کے باوجود اپنی تعلیمی سلسلے کو جاری رکھ سکیں،انہوں نے بتایا کہ یو ایم ٹی کے 64 فیصد طلبہ اس وقت تیس سے زائد اقسام کے سکالرشپس سے مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ اب تک 47 ہزار سے زائد طلبہ کو خطیر مالی معاونت فراہم کی جا چکی ہے۔