لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)جامعہ ٹاؤن پنجاب یونیورسٹی کا جنرل باڈی اجلاس جمعہ کو شعبہ کیمسٹری میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد فخرالحق نوری نے کی ۔اجلاس میں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد فخرالحق نوری اور سیکریٹری مینجمنٹ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر نعیم نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔