لاہور (جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر سے گاوی مشن GAVI Mission کے وفد نے جمعہ کے روز ملاقات کی ،وفد میں تھبانی مفاسا، کیری گہین اور کریگ شامل تھے-سپیشل سیکرٹری عون عباس ایڈشنل سیکرٹریز محکمہ صحت و آبادی، ڈائریکٹر ای پی آئی، روڈ میپ ٹیم کے ارکان بھی موقع پر موجود تھے-وفد کو محکمہ صحت و آبادی کے جاری مختلف پروگرامز کے اعداد و شمار بارے بریفنگ دی گئی ، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومت اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی پاکستان کی پہلی HPV ویکسینیشن مہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے منشور کا حصہ تھی-