• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ ماہرہ خان اور ماورا حسین بھی ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستانی سُپر اسٹار ماہرہ خان اور ہردلعزیز اداکارہ ماورا حسین سوشل میڈیا پر وائرل ٹرینڈ ’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ میں شامل ہوگئی۔

ان دنوں کراچی سے تعلق رکھنے والی کانٹینٹ کری ائٹر ثمرہ شہزادی کی ایک ویڈیو نے خوب دھوم مچائی ہوئی ہے، جس میں انہیں اپنے منفرد انداز ’اچھا جی ایسا ہے کیا؟، جزاک اللّٰہ‘ کہتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔

تاہم اب ثمرہ شہزادی کی ویڈیو نے عام صارفین کے ساتھ ساتھ شوبز ستاروں کی توجہ بھی حاصل کرلی ہے۔ اداکارہ ماہرہ خان اور ماورا حسین بھی ان کی ویڈیو پر لپ سنک کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ثمرہ شہزادی کے انداز میں ویڈیو بنا کر اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر پوسٹ کی اور کانٹینٹ کری ایٹر کو ٹیگ بھی کیا۔

ویڈیو میں ماہرہ خان ثمرہ شہزادی کے انداز میں کہہ رہی ہیں ’سیم ٹو سیم ماہرہ خان، اچھا جی ایسا ہے کیا؟، جزاک اللّٰہ‘۔ اداکارہ کانٹینٹ کری ایٹر کی طرح ویڈیو میں ہنستے ہوئے بھی نظر آئیں۔

دوسری جانب اداکارہ ماورا حسین نے ثمرہ شہزادی کے انداز میں اپنے حالیہ ڈرامے میں جاندار اداکاری پر ملنے والی تعریفوں پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ ’اچھا جی ایسا ہے کیا؟، جزاک اللّٰہ‘ پر لپ سنک کرتے ہوئے نظر آئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید