میوزک انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے گلوکار عبدالرحمٰن ساجد المعروف حاوی نے کراچی میں کنسرٹ کے دوران بچے کو گود میں اٹھا کر پرفارم کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار حاوی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اسٹیج پر پرفارم کرنے کے دوران ایک ننھے بچے کو گود میں اٹھائے نظر آرہے ہیں۔
حاوی نے بچے کو گود میں لینے کے بعد اپنی خوبصورت آواز میں گانا بھی گایا، جس پر کانسرٹ میں موجود لوگوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا۔
اس دوران حاوی نے بچے کا نام معلوم کرنے کے بعد اس کے والدین سے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت پیارا اور معصوم بچہ ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حاوی کے اس انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔