• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور سونے کے ذخائر کی مالیت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارت کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 702.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق صرف سونے کے ذخائر کی مالیت میں ہی 2.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی مجموعی مالیت تقریباً 87 ارب ڈالر کے قریب جا پہنچی ہے۔
دنیا بھر سے سے مزید