• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت کے باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین بننے کی تردید

لاہور(آئی این پی )ترجمان مسلم لیگ ق نے چوہدری شجاعت حسین کے باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین بننے کی تردید کر دی گئی ۔مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان مصطفیٰ ملک نے جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین نہیں بنے ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ ق کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کا سیاسی مقام اور مرتبہ بہت بلند ہے، انہیں ایسے عہدوں کی ضرورت نہیں ہے۔ چوہدری شجاعت حسین سے گزشتہ روز باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر طارق حسن نے ملاقات کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید