• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں ہے، انجلینا جولی

سان سیباسٹین، اسپین(اے ایف پی) ہالی ووڈ سپر اسٹار انجلینا جولی نے اتوار کو کہا کہ انہیں اب اپنے ملک(امریکا) کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں ہے،انہوں نے اسپین کے سان سیباسٹین فلم فیسٹیول میں اپنی تازہ ترین فلم پیش کرتے ہوئے آزادی اظہار کو درپیش خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ امریکا میں آزادی اظہارکے لیے خوف محسوس کرتی ہیں، تو جولی نے کہا، "مجھے اپنے ملک سے محبت ہے، لیکن اس وقت میں اپنے ملک کی پالیسیوں سے متفاق نہیں ہوں۔"انہوں نے مزید کہا، "کوئی بھی چیز، کہیں بھی، جو تقسیم پیدا کرتی ہے یا یقینی طور پر ذاتی اظہار اور آزادیوں کو محدود کرتی ہے، چاہے وہ کسی کی طرف سے بھی ہو، میرے خیال میں بہت خطرناک ہے۔
اہم خبریں سے مزید