ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب نے یمن کو 368ملین ڈالر کی اضافی اقتصادی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں بتایا گیا’ یہ گرانٹ سعودی پروگرام برائے ترقی و تعمیر نو یمن کے ذریعے دی جائے گی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے یمنی عوام کی امداد کے لیے سفارش کو منظور کر لیا ہے۔ یمنی صدارتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی نے یمنی عوام کو درپیش شدید مالی مشکلات کے حوالے سے امداد کی درخواست کی تھی۔ ایوان شاہی سےجاری احکامات میں کہا گیا کہ اضافی امداد 1.38 ریال ( 368 ملین ڈالر) یمن کی تعمیر نو پروگرام کے لیے منظور کیے گئے۔