کراچی (افضل ندیم ڈوگر) فنی خرابی پر کراچی اتاری گئی اسلام اباد جدہ کی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 741اتوار کی شام 4بجے روانہ منزل کیلئے روانہ ہوگئی جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 13 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 56 میں تاخیر ہوئی۔ کراچی سے تربت سکھر دبئی سیالکوٹ اور اسلام اباد کی 10 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ فیصل آباد دبئی اور ملتان جدہ کی تین پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام اباد سے جدہ کی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 741 کو اتوار کی صبح ساڑھے چھ بجے فنی خرابی پر کراچی اتار لیا گیا تھا مسافر کراچی ایئرپورٹ کے لانچ میں موجود رہے۔ جنہیں شام 4 بجے متبادل پرواز سے منزل کے لیے روانہ کیا گیا۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 22 پروازوں میں ایک سے 13 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ ملتان ایئرپورٹ کی 7 کراچی کی 4 اور لاہور کی 15 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ طیارہ خراب ہونے پر فیصل اباد سے دبئی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 346 کی روانگی میں ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ پشاور ایئرپورٹ کی چار پروازوں میں 8 سے 23 گھنٹے تاخیر ہوئی۔