• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی فیملی کو قتل کی دھمکیاں اور تاوان کا مطالبہ کرنے والا ملزم دھرلیا گیا

اسلام آباد، پشاور(آئی این پی )عراقی فیملی کو قتل کی دھمکیاں دینے اور تاوان کی رقم مانگنے کے معاملے میں عراقی سفارت خانے کی درخواست پر ملزم مصطفی خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق عراق کے سفارتخانے کی جانب سے پولیس کو درخواست کی گئی تھی کہ ایک عراقی فیملی کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور اس سے تاوان کی رقم مانگی جا رہی ہے، جس پر این سی سی آئی اے نے پشاور میں کارروائی کی۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر کے قریب سے ملزم مصطفی خان کو گرفتار کیا، جو پشاور کا رہائشی ہے، ملزم ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
اہم خبریں سے مزید