• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئر لائن کی فلائٹ میں تکنیکی خرابی، عمرہ زائرین رل گئے

کراچی (آئی این پی ) قومی ایئرلائن کی فلائٹ میں تکنیکی خرابی، عمرہ زائرین رل گئے ،متبادل فلائٹ کی عدم فراہمی، 250سے زائد خواتین اور بچے جدہ نہ پہنچ سکے۔قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 741میں تکنیکی خرابی کے باعث عمرہ زائرین رل گئے۔گزشتہ روز اسلام آباد سے جدہ جانے والی عمرہ زائرین کی فلائٹ کو کراچی اتار دیا گیاتھااورتکنیکی خرابی دور نہ ہونے پر مسافروں کو متبادل فلائٹ مہیا نہیں کی جا سکی تھی جس کی وجہ سے 250 سے زائد عمرہ زائرین بچوں اور خواتین سمیت ائیرپورٹ پر پھنس گئے۔ائیرلائن کی جانب سے رات گئے مسافروں کو ہوٹل منتقل کرکے کھانا فراہم کیاگیا اورتکنیکی خرابی دور ہونے کے بعد اتوار کی سہ پہر دو بجے فلائٹ کو جدہ کے لئے روانہ کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید