• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کو کس نے شوبز انڈسٹری میں متعارف کروایا؟

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ پروڈیوسر وجاہت رؤف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماہرہ خان کو بطور ’وی جے‘ انڈسٹری میں متعارف کروایا ہے۔

حال ہی میں جیو نیوز کے پوڈکاسٹ میں وجاہت رؤف نے بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دورانِ انٹرویو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک تقریب میں گیا تھا جہاں میں نے ماہرہ کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا تھا، وہ ڈانس بھی کر رہی تھیں اور اسے انجوائے بھی کر رہی تھی، اس وقت فیصلہ کر لیا کہ انہیں اپنے چینل پر لے کر آنا ہے۔

ہدایت کار نے کہا کہ اس وقت میں جیو کے میوزک چینل ’آگ‘ پر آچکا تھا، اس وقت میں نے آگ پر ماہرہ خان کو بطور وی جے متعارف کروایا تھا۔ انہوں نے 3 سے 4 سال میرے ساتھ آگ پر کام کیا، وہ مجھے ہی رپورٹ کیا کرتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اب اتنی ملاقات نہیں ہوتی لیکن آج بھی ہمارے بہت اچھے اور قریبی تعلقات ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ ہانیہ عامر کی شہرت میں میرا ہاتھ ہے لیکن ایسا نہیں ہے ہانیہ ہمارے ساتھ گزشتہ 3 یا 4 سے ہی ہیں۔ ہمارے ساتھ کام کرنے سے قبل وہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بناچکی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید