• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلر سوئفٹ کو اسٹاکر سے خطرہ، سیکیورٹی سخت کردی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے حالیہ دنوں میں اپنی سیکیورٹی مزید سخت کرلی۔ یہ اقدامات محض شہرت یا تشہیر کے لیے نہیں بلکہ حقیقی خطرے کے باعث کیے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کا سب سے بڑا خطرہ مبینہ اسٹاکر برائن جیسن ویگنر ہے جس کے خلاف گلوکارہ نے عارضی عدالتی حکم (Restraining Order) حاصل کر رکھا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ نے حال ہی میں ایروہیڈ اسٹیڈیم میں ایک بلٹ پروف اسکرین کے پیچھے انٹری دی، جس پر مداحوں نے قیاس آرائیاں کیں کہ یہ کسی نئی البم یا کسی اعلان کا حصہ ہے، مگر قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ یہ قدم دراصل ممکنہ خطرے کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اپنے اسٹاکر کی خطرناک حرکات کے باعث انتہائی تشویش میں مبتلا ہیں اور ان کی ٹیم مسلسل چوکس رہتی ہے، اگر کوئی سنگین خطرہ محسوس کیا جائے تو وہ اپنے پروموشنل پلانز بھی فوراً بدل دیتی ہیں یا کم کر دیتی ہیں۔

یاد رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کو ماضی میں بھی کئی مرتبہ اس نوعیت کے خطرات کا سامنا رہا ہے، ویگنر پر الزام ہے کہ وہ 2024ء کے وسط سے سوئفٹ کا پیچھا کر رہا ہے، یہاں تک کہ اس نے ان کے لاس اینجلس والے گھر میں گھسنے کی بھی کوشش کی اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ دونوں کا ایک بچہ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید