پریا گل نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو تھپڑ مارا تو سیٹ پر مکمل سناٹا چھا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ فلم جوش میں مرکزی کردار نبھانے والی ماضی کی شاندار اداکارہ پریا گل نے کہا ہے کہ انہیں اپنے فلمی کیریئر کے دوران مختلف قسم کے تجربوں سے گزرنا پڑا ، جن میں سے کچھ واقعات بہت ہی عجیب تھے۔
اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’جوش‘ کے ایک سین کے دوران انہیں کہا گیا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کو تھپڑ مارنا ہے، یہ معاملہ میرے فلمی کیریئر کا انتہائی عجیب مگر یادگار لمحہ تھا۔
پریا گل نے بتایا وہ شاہ رخ خان کی بہت بڑی فین ہیں اور جب فلم جوش کے ڈائریکٹر منصور خان نے کہا کہ فلم میں ایک گانے کے آغاز سے پہلے انہیں ایسا کرنا ہے، یہ میرے لیے ایک مشکل کام تھا، میں نے یہ سین بار بار دھریا مگر ہر بار منصور خان کہتے اس تھپڑ میں وہ بات نہیں جو ایسے موقع پر ایک لڑکی کا تھپڑ محسوس ہو۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں شدید دباؤ میں تھی، دوبارہ کوشش کی لیکن بات نہیں بنی، پھر شاہ رخ خان نے مجھے کہا، ’تم مجھے مارو ۔۔ مارو مجھے‘، اس کے ساتھ ہی منصور خان بھی پکار رہے تھے ’مارو اسے مارو‘ اور میں نے وہ تھپڑ رسید کردیا، اف میرے خدایا میں یہ نہیں بھول سکتی۔
میرے تھپڑ کے بعد سیٹ پر مکمل سناٹا چھا گیا تھا اور اس وقت صرف کیمرا چل رہا تھا، یہاں تک کہ فلم ڈائیریکٹر سین ختم ہونے پر کٹ کہنا بھی بھول گئے تھے۔
اس موقع پر فلم کی کیمرا مین میرے پاس آئے اور مزاق کرتے ہوئے کہنے لگے یہ لڑکی اپ سیٹ ہوگئی ہے اس نے کنگ خان کو تھپڑ مارا ہے، اور اب لڑکیاں اس سے اس لیے نفرت کریں گی۔