نیو یارک (اے ایف پی)اسرائیل کا یہودی نئے سال کی وجہ سے سلامتی کونسل اجلاس میںعدم شرکت کا اعلان،اجلاس کی تاریخ بدلنے کی درخواست مسترد، درخواست کے باوجود تاریخ تبدیل نہ کرنا افسوناک،اسرائیل،اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ غزہ پر ہنگامی اجلاس کے لیے منگل کو بلائے گئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا کیونکہ اس روز یہودی نیا سال منایا جا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے سفیر نے اجلاس کے وقت کو افسوسناک قرار دیا۔سلامتی کونسل کے اعلیٰ ترین فورم کی کارروائی سے براہِ راست متاثر ہونے والے ملک کی حیثیت سے اسرائیل کو غزہ میں تباہ کن تنازع پر بات کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جو اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ سطحی ہفتے کے موقع پر شیڈول کیا گیا ہے۔ اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے سلامتی کونسل کے صدر کو بھیجے گئے الگ خط میں کہاکہ میں آپ کو اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ اسرائیل کا وفد اس اجلاس میں شریک نہیں ہوگا کیونکہ اس کا وقت روش ہشانہ، یعنی یہودی نیا سال کے ساتھ ٹکرا رہا ہے۔