ماسکو(اے ایف پی) روس کی امریکہ کو نیوکلیئر ہتھیاروں کی حد ایک سال بڑھانے کی پیشکش، دنیا کی دو بڑی ایٹمی طاقتوں کے درمیان آخری ہتھیاروں میں کمی کا نیو سٹارٹ معاہدہ2010میں طے ہوا۔ روس فروری 2026کے بعد بھی سال بھر وارہیڈز حد پر قائم رہنے کو تیار، امریکی مشروط رضامندی ضروری ہے۔روس نے امریکہ کو پیشکش کی ہے کہ وہ نیو اسٹارٹ معاہدے کے تحت جوہری ہتھیاروں کی مقررہ حد کو فروری 2026 کے بعد بھی ایک سال تک برقرار رکھے گا، لیکن یہ اقدام اسی صورت ممکن ہوگا جب امریکہ بھی ایسا ہی کرے اور توازن کو بگاڑنے والے اقدامات سے گریز کرے۔