تہران (اے ایف پی)ایران پر پابندیوں کا خطرہ، اراکینِ پارلیمنٹ کا ایٹمی بم بنانے کا مطالبہ، قانون سازوں نے دلیل دی ہے کہ خامنہ ای کا فتویٰ ایٹم بم استعمال کرنے سے منع کرتا ہے لیکن دفا ع کیلئے رکھنے سے نہیں روکتا۔یورپی ممالک نے اسنیپ بیک میکانزم کے تحت اقوامِ متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کی منظوری لی۔ ایران نے IAEA سے تعاون معطل کر دیا،صدر پزشکیان اوروزیر خارجہ عباس عراقچی کی مذاکرات کے لیے نیویارک آمد۔ ایران پر اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی بحالی کے خدشے کے پیشِ نظر ایرانی پارلیمان کے 70 سخت گیر اراکین نے ایک خط پر دستخط کرتے ہوئے ملک کے دفاعی نظریے میں تبدیلی اور ایٹمی بم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔