غزہ (اے ایف پی) حماس نے ہفتے کے روز غزہ میں باقی ماندہ قیدیوں کی ’’الوداعی‘‘ تصاویر جاری کیں اور خبردار کیا کہ غزہ شہر پر اسرائیل کے حملے سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ان تصاویر کے ساتھ، اس نے 1986 میں لبنان کے اوپر مار گرائے جانے کے بعد سے لاپتہ ایک اسرائیلی پائلٹ کے کیس کی یاد دلائی۔ 2023 میں اسرائیل پر حملے کے دوران فلسطینی عسکریت پسندوں کے ذریعے اغوا کیے گئے 251 افراد میں سے 47 اب بھی غزہ میں ہیں۔