پیرس (اے ایف پی)میکرون کافلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا بڑا سفارتی قدم مگر اسرائیل اور امریکا ناراض۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ تسلیم علامتی نہیں بلکہ ایک بڑے اقدام کا حصہ ہے جس سے فرنچ سعودی روڈمیپ بھی منسلک ہوگا،فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر کے بڑا سفارتی قدم اٹھایا ہے، جس سے اسرائیل اور امریکا ناراض ہیں۔ یہ اقدام فرانس اور برطانیہ کو سلامتی کونسل کے پہلے مستقل رکن اور جی 7 ممالک میں شامل کر دے گا جو فلسطین کو تسلیم کریں گے۔