• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنیوا، اقوام متحدہ انسانی حقوق ہیڈ کوارٹر کے باہر یورپ بھر کے کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ

جنیوا (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ)اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60 ویں اجلاس کے موقع پر جنیوا میں یورپ بھر کے کشمیریوں نے ہیڈکوارٹر کے باہر بڑے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری راہنماؤں نے کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوششوں پر فوری نوٹس لے۔مظاہرے کا انعقاد کمیونٹی ہیومن رائٹس اینڈ ایڈووکیسی سینٹر، کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتمام کیا گیا۔ مقررین نے بھارتی حکومت کی نوآبادیاتی پالیسیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا، جن کا مقصد جموں و کشمیر کی آبادی میں تبدیلی لانا ہے۔ مقررین نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو عبادت کرنے تک سے روکا جا رہا ہے، نماز جمعہ کے اجتماعات اور اذان پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ مظاہرے میں ڈاکٹر مزمل ایوب ٹھاکر، ایڈووکیٹ پرویز شاہ، تحریم بخاری، نعیم چوہدری، مرزا آصف جَرال اور دیگر شامل تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید