• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال میں درد کم کرنیوالے اسٹیٹ آف دی آرٹ کلینک کا افتتاح

لاہور( جنرل رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ہیلتھ وژن کی روشنی میں لاہور جنرل ہسپتال میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا گیا۔ شعبہ اینستھیزیا، آئی سی یو اور پین مینجمنٹ نے شعبہ آرتھوپیڈکس کے اشتراک سے صوبائی دارالحکومت کے پہلے مکمل فعال اور جدید سہولیات سے آراستہ پین مینجمنٹ کلینک کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ یہ کلینک اُن مریضوں کے لیے باعثِ راحت ہوگا جو برسوں سے کرانک درد میں مبتلا ہیں تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسرآصف بشیر، ایم ایس پروفیسر فریاد حسین، پروفیسر جودت سلیم، پروفیسر میاں حنیف اور ڈاکٹر لیلیٰ شفیق سمیت بڑی تعداد میں ماہرینِ صحت نے شرکت کی۔پروفیسر جودت سلیم اور پروفیسر میاں حنیف نے کہا کہ یہ کلینک نہ صرف مریضوں کو ریلیف فراہم کرے گا بلکہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ٹریننگ کے لیے بھی ایک ریفرنس سینٹر کے طور پر کام کرے گا۔
لاہور سے مزید