لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے ایک جائزہ اجلاس کے دوران پی ڈی پی پر 25 اکتوبر سے کام کے آغاز کی منظوری دی گئی ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی سید زاہد عزیز اور ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پی ڈی پی میں اب تک ہونے والی پیشرفت اور اہداف پر بریفنگ دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پہلے فیز میں باون میں سے اکیاون شہروں کے پی سی ون کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ایک پی سی ون صوبائی ورکنگ پارٹی کے زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے پی ڈی پی کیلئے 304 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔