لاہور(خبرنگار)مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز عالم اسلام کے عظیم مفکر تھے پوری امتِ مسلمہ ایک بہت بڑے عالم اور محدث سے محروم ہو گئی ۔جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی، پروفیسر عبدالمجید، مولانا حافظ عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمٰن ناصر، حافظ عبد الوحید شاہد، مولانا سلمان شاکر اور دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کا شمار عصر حاضر کے ممتاز علماء اور اہلِ علم کی رہنمائی کرنے والی شخصیات میں ہوتا تھا۔