لاہور(خصوصی رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی جی آر ڈی اے نے مختلف پراجیکٹس پر بریفنگ دی،اجلاس میں راولپنڈی میں سیلابی صورتحال کے مستقل حل کے لیے نالہ لئی کی بہتری کے لیے جامع سٹڈی کرنے کا فیصلہ کیا گیا رنگ روڈ کے فیز ٹو کی جامع پلاننگ پر پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ راولپنڈی کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے باغات کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا،ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق نوجوانوں کو صحت بخش سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف کورٹس متعارف کرائے جائیں گے مری روڈ کی خوبصورتی کے لیے کاوشیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔