• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 پرائمری سکولوں کے 10 ہزار بچوں کو تیار کھانا کھلانے کا آغاز

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلٰی مریم نواز کا پنجاب، محفوظ خوراک، روشن مستقبل، 40 پرائمری سکولوں کے 10ہزار بچوں کو 480 کیلوریز سے بھرپور تیار کھانا کھلانے کا آغاز کر دیا گیا ہے، معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب سلمی بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ گورنمنٹ سلیمانیہ جونئیر ماڈل سکول میں 280چھوٹے بچوں کو تیار کھانا تقسیم کیا گیا، بچوں کو دیے جانے والا کھانا غذائیت سے بھرپور ہر سرونگ 480 کیلوریز پر مشتمل ہے۔ معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا بچپن سے ہی بچوں کی تعلیم کیساتھ ساتھ غذائی تربیت بھی انتہائی اہم ہے،ہفتے کے 5 دن مڈل کلاس فیملیز کے بچوں کو کھانا تقسیم کیا جارہا ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کم وسائل کیساتھ 10ہزار بچوں میں کھانا تقسیم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
لاہور سے مزید