لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور بار ایسوسی ایشن میں قومی زبان ارود اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اردو زبان کو عام کیا جائے حکومت سرکاری سطح پر اُردو کو نفاذ کرے صدر ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق اردو کو ملک میں سرکاری زبان بحال کیا جائے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی قومی زبان کو تاحال مکمل دفتری زبان بحال نہیں کیا گیا ڈاکٹر شریف نظامی نے کہا کہ پاکستان کے تمام سرکاری دفاتر میں خط وکتابت اُردو زبان میں کی جائےمقابلے کے امتحانات کو اُردو زبان میں کیا جائے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کروانے کے لیے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔