• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر بلدیات سےانجینئرنگ یونیورسٹی کے وی سی اوررجسٹرار کی ملاقات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر مقصود احمد اور رجسٹرار ڈاکٹر سید جلال شاہ نے ملاقات کی اور یونیورسٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیانوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ جو کام زیر التواء ہیں وہ جلد مکمل کرا دیے جائیں گے تاکہ طلبا کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جاسکیں انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری ، ڈی جی لوکل گورنمنٹ ایوب قریشی ، سردار زادہ میر قیوم ساسولی ، خان محمد زہری اور رسول بخش کھوسو بھی موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید