• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی کے زیر اہتمام قومی جرگہ آج چمن میں منعقد ہوگا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آج 24 ستمبر بروز بدھ صبح 10بجے شہداء ہاؤس مردہ کاریز چمن میں آل پارٹیز کانفرنس/ قومی جرگہ زیر صدارت عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی منعقد منعقد ہوگا۔اے این پی کے صوبائی بیان میں کہاگیاہےکہ قومی جرگے میں پشتون خوا وطن باالخصوص ضلع چمن کے عوام کو درپیش سنگین قومی معاشی مسائل امن وامان کی گھمبیر صورت حال ڈیورنڈ لائن پر واقع اسٹینڈ میں دہشت گردی کے المناک واقعہ ڈیورنڈ لائن پر مسلط پاسپورٹ نظام اور کاروبار کی بندش کے خلاف پشتون وطن میں مصنوعی خودساختہ بدامنی اور عدم تحفظ افغان کڈوال کیساتھ روارکھا گیا توہین آمیز وتضحیک آمیز انسانیت سوز ریاستی و حکومتی سلوک کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر غیر محفوظ آمدورفت ناقص طرز حکمرانی اور دیگر حل طلب اہم قومی و علاقائی مسائل کے حوالے سے غور وخوض کیا جائیگا اور متفقہ اعلامیہ جاری کیا جائیگا ۔
کوئٹہ سے مزید