• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب سے آٹے ور گندم کی نقل و حمل پر پابندی فوری ختم کیجائے، فلور ملز ایسوسی ایشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بدر الدین کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سے آٹے اور گندم کی نقل و حمل پر پابندی کا فوری خاتمہ اور چیک پوسٹیں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرئے ۔ پابندی سے بلوچستان میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا ہے اور بلوچستان میں غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔یہ بات انہوں نے منگل کو حاجی عبدالواحد بڑیچ ، سید ناصر آغا اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب گندم کی پیداوار کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق رواں سال ملک بھر میں 2کروڑ80لاکھ میٹرک ٹن گندم کی پیداوار ہوئی جس کا 77 فیصد پنجاب سے حاصل ہواجبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا گندم کی کم پیدوار والے صوبوں میں شمار ہوتے ہیں جبکہ سندھ کسی حد تک گندم کی پیداوار کے لحاظ سے خود کفیل ہے ۔ حکومت کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ حکومت گندم کی قیمت کا تعین نہیں کرئے گی گندم اور آٹے کی ملک بھر میں نقل و حمل پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی جائے گی لیکن حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد اگست 2025ء میں حکومت پنجاب نے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی ۔ پنجاب سے گندم اور آٹے کی کی ایک بڑی تعداد چیک پوسٹوں پر لاکھوں روپے رشوت دینے کے بعد آرہی ہیں جس سے بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید