• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بس ٹرمینل میں مسافروں کو جدیدسہولیات فراہم کی جائیں گی،کمشنر

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ کراچی بس ٹرمینل ہزار گنجی صرف ٹرانسپورٹروں کی سہولت کے لیے نہیں بلکہ عام مسافروں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے بس ٹرمینل میں سیکورٹی ،جدید طرز کے واش رومز، وسیع انتظار گاہ، پینے کا صاف پانی اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نےکراچی بس ٹرمینل ہزار گنجی کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن آغا سمیع اللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ علی درانی ٗکیو ڈی اے، پی ٹی اے بلوچستان، ٹریفک پولیس اورٹرانسپورٹرز کے نمائندے شریک ہوئے کیو ڈی اے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی بس ٹرمینل 27 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے جہاں 60 بس کمپنیوں کو دفاتر الاٹ کیے گئے ہیں منصوبے کے لیے حکومت نے ابتدائی طور پر 100 ملین روپے جاری کیے تھے جن کی بنیاد پر چار دیواری، مسجد ،روڈ اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر مکمل کی گئی تاہم ٹرانسپورٹروں کی جانب سے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث منصوبے کا بقیہ کام تعطل کا شکار ہے ٹرانسپورٹرز نے اجلاس میں اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں الاٹمنٹ مکمل طور پر فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے وہ بقایاجات ادا کرنے کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ الاٹمنٹ کے عمل اور دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائےاجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کیو ڈی اے ماسٹر پلان کو اپ ڈیٹ کر کے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ شیئر کرے گی تاکہ ان کے خدشات کو دور کیا جا سکے کمشنر نے کہا کہ مسافروں کو بنیادی سہولیات دیے بغیر کسی بھی صورت میں بس ٹرمینلز کو شفٹ نہیں کیا جائے گا ہمارا مقصد یہ ہے کہ نہ صرف ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل ہوں بلکہ مسافروں کو بھی محفوظ اورپرسکون ماحول میسر ہو ٹرمینل کے ڈیزائن اور سہولیات میں کسی بھی قسم کی کمی نہ رہنے دی جائے۔
کوئٹہ سے مزید