• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کا نظام بہتر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ مجیب الرحمٰن قمبرا نی نے کہا ہے کہ کوئٹہ ہم سب کا گھر ہے اسے صاف ستھرا رکھنا معاشرے کے ہر فرد کی اہم ذمہ داری ہے ،صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفا کوئٹہ کی ٹیم کے تعارفی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر صفا کوئٹہ سید دل نواز شاہ، میٹروپولیٹن صفا کوئٹہ معاملات فوکل پرسن محمد قاسم خان و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں صفا کوئٹہ کے پی ڈی نے سالڈ ویسٹ کلیکشن، ٹرانسپورٹیشن ، سویپنگ، ڈی سلٹنگ، اینڈ ڈسپوزل کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کو تفصیلی بریفنگ دی، درپیش مشکلات سے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، پی ڈی صفا کوئٹہ کا کہنا تھا کہ صفائی کے حوالے سے کوئٹہ شہر کے وہ علاقے جسکی ذمہ داری ہمیں دی گئی ہے میں صفائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھی جا سکتی ہے، انھوں نے کہا کہ اب تک لاکھوں ٹن کچرہ ٹھکانے لگایا جا چکا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم 1400 ٹن کچرہ ٹھکانے لگایا جا رہا ہے اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں گھروں سے کچرہ اٹھانے کا سلسلہ بھی باقائدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے جسے مزید وسیع تر کیا جائے گا کے لئے سفارشات جمع کرائی جا چکی ہیں جو زیر غور ہیں۔
کوئٹہ سے مزید