کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) نیب بلوچستان کی جانب سے 25ستمبر کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا ۔ تفصیلات بلوچستان میں مالی بد عنوانیوں کے خلاف شکایات کے اندراج کیلئے چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق 25ستمبر کو نیب دفتر واقع شاہراہ گلستان روڈ کوئٹہ کینٹ میںکھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گاجس میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان خود شکایات سننے گئے درخواستدینے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تحریری شکایات میں مندرجہ ذیل معلومات لازماً مہیا کریںنام بمعہ ولدیت،کاپی قومی شناختی کارڈ ، مکمل پتہ / ایڈریس، نشان انگوٹھا / دستخط ،رابطہ نمبر موبائل / گھر / ای میل۔ واضح کیا جاتا ہے کہ چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق اب نیب گم نام/ فرضی شکایات پر کاروائی نہیں کرے گا۔ صرف ایسی مصدقہ شکایات جو نیب کے دائرہ کار پر پورا اُتر تی ہوں اُن پرقانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ایسی شکایات پر کاروائی سے قبل شکایات کنندگان سے بیان حلفی اسٹامپ پیپر پر لیا جائے گا۔