• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکوکے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 25ستمبرجمعرات کو 132Kv نسٹ گرڈاسٹیشن کے شیخ محمدزاہدہسپتال فیڈرسے صبح8 بجے سے دن11بجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvویسٹرن بائی پاس، خروٹ آباد، جبل نور، داریم، تکاتو، اور دوستین فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندرہے گی نیز اُسی روز کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے نواں کلی، عالم خان، اولڈسمنگلی، انٹر کنیکٹر فیڈروں سے صبح ساڑھے 10 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک بجلی بندہو گی۔ اسکے علاوہ مختلف گرڈا سٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر مرمتی کاموں کے لئے 25 ستمبر کے روز مستونگ گرڈ اسٹیشن کے اولڈ لک پاس، عزیز آباد ، آب گل، عثمان آباد، نیو شرین آباد اور مرسل فیڈروں سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک جبکہ قلعہ عبداللہ،بارکھان اور کوہلوگرڈاسٹیشن سے صبح9 بجے سے دن ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
کوئٹہ سے مزید