• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید کلیم اللہ ناصر کے مقاصد کی تکمیل کیلئےجدوجہد کی جائیگی، پشتونخوا ایس او

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائز یشن جنوبی پشتونخوا کے زونل آرگنائزر وارث افغان کے زیر صدارت لورلائی میں آرگنا ئزیشن کے دیر ینہ کارکن شہید کلیم اللہ ناصر کے چہلم کے موقع پر تعزیتی اجلاس ہوا جس میں پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی صوبائی و ضلعی قیادت کے ساتھ ساتھ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماوں نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جبار خان اتمانخیل ، ضلعی سیکرٹری صفدر میختروال ، پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زونل آرگنائزر وارث افغان،سینئر ڈپٹی آرگنائزر مزمل شاہ وطن یار، آفس آرگنائزر زبیر ترین، رابطہ آرگنائزر بشیر افغان، لورالائی کے سینئر معاون نجیب ترین، ضلع ایگزیکٹو سید نصیب اللہ اور شہید کلیم اللہ ناصر کے والد حاجی سیف اللہ نے خطاب کیا ۔ مقررین نے شہید کلیم اللہ ناصر کی تنظیم کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عزم کیا کہ شہید کلیم اللہ ناصر کے مقاصد کی تکمیل تعلیم ، اتحاد و اتفاق اور وطنی خدمات کیلئے دن و رات جدوجہد کی جائے گی اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا ۔
کوئٹہ سے مزید