پشاور(خصوصی نامہ نگار)خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیت کے خاتمے کے لئے عوام میں شعور اجاگر کرنے سلسلے میں کوہاٹ اور کرک میں آگاہی سیمیناروں کا انعقاد کیا۔ترجمان ہیلتھ کیئر کمیشن عزم رحمان کے مطابق ڈائریکٹر رجسٹریشن کے احکامات پر کوہاٹ کے سرکاری ہائی سکول نمبر 2 میں کمیشن کے انسپکٹرزنےعطائیت کے خاتمے کے موضوع پر آگاہی سیمینار میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انسپکٹرز نے عطائیت کے ناسور اور کمیشن کی جانب سے عطائیت کے خاتمے کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے موضوع پر روشنی ڈالی جبکہ طلباء نے اس عزم ک اظہار کیا کہ عطائیت کی روک تھام میں مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے وہ عطائیوں سے کبھی علاج نہیں کروائیں گے ۔ ضلع کرک میں منعقدہ سیمینار میں اساتذہ، طلبہ اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی، انسپکٹرز شمس الزمان اور ڈاکٹر محمد آصف نے عوام کو معیاری طبی خدمات اور عطائیت کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششوں اور لوگوں کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور انہیں کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔