پشاور(کرائم رپورٹر ) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر گائوں سلیمان خیل سے تعلق رکھنے والا دولہا گذشتہ روز اپنی بارات کی تیاریوں کے لئے سود اسلف خریدنے بازار جا رہا تھا کہ بدقسمتی سے کوہاٹ روڈ بازیدخیل سٹاپ پر کار حادثے کا شکار ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں دولہا فراز ولد اسرار خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاجبکہ کار میں سوار دیگر افراد زخمی ہوئے۔ مرحوم کی بارات بروز ہفتہ اور ولیمہ اتوار کو ہونا تھا، المناک حادثے نے شادی کا گھر ماتم کدہ میں بدل دیا۔