• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکردہ گناہ کی سزا نہ دی جائے ، تحفظ فراہم کیا جائے،شیرین بی بی

پشاور( لیڈی رپورٹر )پشاورکی رہائشی خاتون شیرین بی بی نے پشاور پریس کلب میں اپنی بیٹیوں بہووں اور اپنے بیٹوں سمیت پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ناکردہ گناہ کی سزا نہ دی جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ان کا ایک بیٹا خالد ولد مسافر شیر مرحوم جو بدنام زمانہ ہے کو اس کی غلط صحبت اور جا بجا وارداتوں کی وجہ سے تنگ ا کر ہم نے 10 سال قبل اپنے گھر سے بے دخل کیا ہے اور اب اس کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں جبکہ خیبر پختونخواکی پولیس گزشتہ کئی سالوں سے ہمیں تنگ کر رہی ہے ہمارے بچوں کا کاروبار خراب ہو گیا ہے جبکہ آئے روز ہمارے گھر کی چادر اور چار دیواری بھی پامال کی جاتی ہے۔
پشاور سے مزید