• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم یو کے ڈاکٹر محمد جواد نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

پشاور(خصوصی نامہ نگار)خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) انسٹی ٹیوٹ آف فیملی میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد جواد نے پبلک ہیلتھ میں پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔یہ تحقیق ڈاکٹر صائمہ آفاق ( یونیورسٹی آف یارک، برطانیہ) کی نگرانی میں مکمل کی گئی جبکہ شریک نگرانوں میں پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق (وائس چانسلر کے ایم یو) اور پروفیسر ڈاکٹر ارشد حسین شامل تھے۔ ان کے پی ایچ ڈی ڈیفنس کا جائزہ پروفیسر ڈاکٹر عالیہ حسام، پروفیسر ڈاکٹر حاجو زیب اور ڈاکٹر خالد رحمان نے لیا اور متفقہ طور پر ڈاکٹر جواد کو پی ایچ ڈی ڈگری کا حقدار قرار دیا۔
پشاور سے مزید