پشاور(کرائم رپورٹر) باپ نے بیٹی کو قتل کردیا،رہزنی کی آٹھ وارداتوں میں لاکھوں لوٹ لئے گئے ایک شخص کو اغوا کیاگیا- تھانہ سربند کی حدود اچینی بالا میں معمولی تکرار پر عبد النہار نےاپنی جوان بیٹی (خ)کو فائرنگ کرکے قتل کردیاادھر تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود مومین ٹاؤن میں دن دیہاڑے رہزنوں نے مختیار احمد سے اسلحہ کی نوک پر بیس لاکھ روپے ، موبائل اور موٹرسائیکل کی چابی چھین کرفرار ہوگئے جبکہ گلبہار میں رہزنوں نے محمد عمر سے موبائل، داؤد زئی میں الگ الگ واقعات میں شمس الرحمن سے موٹر سائیکل ، امین جان سے موٹر سائیکل،نقدی اور پرس ،تھانک رحمان بابا کی حدود میں اکرام اور عدنان سے موٹر سائیکل، دو موبائل اور تیس ہزار روپے ، حیات آباد فیز فور میں فاروق سے موٹر سائیکل ، حیات آباد فیز فائیو میں واقع مسجد میں شاہ فیصل کو موبائل اور دستاویزات ، خیبر بازار بی آر ٹی سٹیشن میں حسنین سے ساڑھے تین لاکھ اور خزانہ میں بلال سے موبائل اور نقدی چھین لی - تھانہ آغہ میرجانی شاہ کی حدود یکہ توت سے لین دین کے تنازعہ پر حیدر شاہ کو اغواء کیا گیا تاہم بعد ازاں پولیس نے چھاپہ مار کر مغوی کو بازیاب کرالیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔