• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں پر چھاپوں سے خوف وہراس پھیل رہا ہے، شاہد خان

پشاور(سٹاف رپورٹر)جیمز اینڈ جیولری اینڈ زرگران کے سیکرٹری اطلاعات شاہد خان نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے چھاپوں سے تاجروں میں خوف وہراس پھیل رہا ہے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر سے وابستہ کاروباری افراد ٹیکس باقاعدہ ادائیگی کرتے ہیں حکومت اپنے معاہدے پر عمل درآمد کرے، مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافے کے باعث کاروبار پہلے ہی سے متاثرہ ہیں، پی او ایس سسٹم کے معاملات اور 175کے نوٹسز کے حوالے سے ہمارے تحفظات موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں اعتماد لے کر اقدامات کرے ہمیں احتجاج اور ہڑتال پر مجبور نہ کیا جائے۔
پشاور سے مزید